ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / وینزویلا میں سکیورٹی دستوں نے طاقت کا وسیع تر اور منظم استعمال کیا

وینزویلا میں سکیورٹی دستوں نے طاقت کا وسیع تر اور منظم استعمال کیا

Tue, 08 Aug 2017 16:59:08  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): اقوام متحدہ نے جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کو طاقت کا وسیع تر اور منظم استعمال قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ عالمی ادارے میں انسانی حقوق کے نگران محکمے کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ سرکاری دستوں کی کارروائیوں میں کم از کم46 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے وینزویلا کے حوالے سے یہ انکشافات جون اور جولائی میں کی گئی تحقیقات پر مبنی ایک رپورٹ کے اجراء کے بعد کیے ہیں۔ اس رپورٹ میں کئی متاثرین کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔


Share: